شمالی قبرص: پاکستانی طالبات نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہ بنا کر مقابلہ جیت لیا

شمالی قبرص (آئی این پی )شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنو فیسٹ مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پاکستانی طالبات اسما ء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہء بنا کر اعزاز حاصل کیا۔ ترک صدر طیب اردون نے اسما ء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا۔