دونوں فریقین کے ایک ایک گائوں کے بنکر مسمار کیے جائیں گے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکارساتھ ہوںگے، ڈپٹی کمشنر کرم
کرم(آئی این پی)بنکرز مسماری کے لیے ٹیمیں ڈپٹی کمشنر کرم کے دفتر سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گائوں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے، ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ھوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی کھیپ روانہ کی جائیگی، کرم میں تاحال دفعہ144 نافذ ہے، کرم میں تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔