سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے
پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے:یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں بہت واضح کمی آئی ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں بہت واضح کمی آئی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جو سفر سندھ نے شروع کیا ہے وہ دوسرے صوبوں کیلئے ایک مثال ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے اداروں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی، این آئی سی وی ڈی کا بہترین نیٹ ورک اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ 18ویں ترمیم کی بدولت ممکن ہوا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ محترمہ بینظیر بھٹو نے متعارف کروائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے، صحت کے شعبے میں وسائل کی کمی بھی ہوتی ہے، سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، ہم لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔