بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 27 دہشت گرد ہلاک

ضلع کچھی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔