سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی،افغان جاسوس ہلاک

راولپنڈی(آئی این پی)پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز  نے کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشتگرد محمد خان افغانستان سیاسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا، سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔