پاک افغان سرحد پر کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

 4 اہم اہداف تباہ، دہشت گرد حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا گیا
اسلام آباد: (نیٹ نیوز) پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کر کے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئی ہیں، 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔