لندن (آئی این پی )ایک روسی جاسوس جہاز نے پہلی بار لیزر کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کے جنوبی افواج کے پائلٹس کی نگرانی میں خلل ڈالا ہے، جس پر برطانیہ کا سخت ردعمل آگیا۔ بی بی سی کے مطابق برطانوی وزیردفاع جان ہیلی نے خبردار کیا کہ اگر روس کی جانب سے مزید اشتعال انگیز اقدامات کیے گئے تو برطانوی حکومت کے پاس فوجی آپشنز تیار ہیں اور وہ اس صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ یہ جہاز دو بار اس سال اسکاٹ لینڈ کے شمال میں برطانوی پانیوںمیں داخل ہو چکا ہے