پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ‘ 3 خوارج ہلاک

گروہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے  پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا

راولپنڈی (آن لائن)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد  سے خوارج کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ خوارج کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔