سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس ٹریننگ سعید آباد میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب دہشت گرد روزانہ کئی افراد کو شہید کر دیتے تھے، بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ معمول کی بات تھی، لیکن آج سندھ میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی وجہ سے صوبے میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے دادو اور کراچی میں پولیس شہداء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں پولیس نے 115 مقابلوں میں 27 ڈاکو ہلاک کیے، 82 زخمی ہوئے اور 81 گرفتار ہوئے جبکہ 153 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی بہادری سے کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا اور صوبہ دہشت گردی سے مکمل محفوظ ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں۔