لاڑکانہ میں بھی بسنت میلا سج گیا

لاڑکانہ میں بھی بسنت میلا سج گیا

لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج میں 13 واں بسنت میلا منعقد کیا گیا، جس میں فیکلٹی کے افیشلز اور طلباء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

میلے میں روایتی رسومات کے ساتھ پتنگ بازی کا بھی لطف اٹھایا گیا، اور ماحول خوشیوں سے بھرپور رہا۔ شرکاء نے رنگ برنگی پتنگیں اُڑائی اور تہوار کی خوشیوں کو بڑھایا۔کوئٹہ: بسنت کے دوسرے روز شہریوں نے تہوار کو جوش و خروش سے منایا۔ نوجوان، بچے اور بزرگ گھروں کی چھتوں اور کھلے میدانوں میں پتنگ بازی میں مصروف رہے۔ آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں نے دلکش منظر پیش کیا اور "بو کاٹا" کی آوازیں فضا میں گونجتی رہیں۔تہوار کے دوران دونوں شہروں میں بسنت کے جوش و خروش نے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اور ثقافتی روایت کو زندہ رکھنے کا موقع فراہم کیا۔