لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد، گاؤں میں فضا سوگوار

لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد، گاؤں میں فضا سوگوار

ویب ڈیسک: لاڑکانہ کے نواحی علاقے باڈہ کے قریب واقع گوٹھ صاحب خان ملانو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے تالاب میں گرنے والی چار کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب چاروں بچیاں کھیلتے کھیلتے گاؤں سے باہر واقع ایک تالاب کے قریب گئیں، جہاں حادثاتی طور پر وہ تالاب میں گر گئیں اور ڈوب گئیں۔

 تمام بچیاں آپس میں کزن تھیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی تمام بچیاں آپس میں کزن تھیں، جن کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران تالاب سے بچیوں کی لاشیں نکالی گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔ واقعے پر گاؤں کے رہائشی شدید غم زدہ ہیں اور لواحقین کی حالت غیر ہو چکی ہے۔

 مزید تحقیقات جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد سے یہ حادثہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، مقامی انتظامیہ نے بھی معاملے کی چھان بین کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔