لاڑکانہ: کینال میں نہاتے ہوئے دو بہنیں جاں بحق

لاڑکانہ: کینال میں نہاتے ہوئے دو بہنیں جاں بحق

لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو سگی بہنیں پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلال بروہی میں 7 سالہ بسمہ اور 5 سالہ عائشہ کینال میں نہانے کے دوران پانی کے تیز بہاؤ کی نظر ہو گئیں۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر بچیوں کی تلاش شروع کی اور دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر چانڈکا ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بچیوں کو فوری طبی امداد دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی معاملے کی معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔