رمضان میں مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے لیے نگرانی جاری

رمضان میں مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے لیے نگرانی جاری

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میدان میں سرگرم ہیں۔شہر بھر کی مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں کی نگرانی جاری ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بیسن اور دال چنا کی قیمت میں 69 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی ہے، اور سندھ سے بہتر سپلائی کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

آلو کی قیمت 21 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو کہ پچھلے سال 28 روپے فی کلو تھی۔ اسی طرح، لیموں کی قیمت 76 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 روپے کم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔