لاہور (خصوصی رپورٹ)تحریک منہاج القر آن لاہور کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کی تیاریوں پر مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس صدر اقبال باجوہ کی زیرصدارت ہوا۔لاہور بھر میں ہونیوالے استقبالِ ربیع الاول کے مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول، روٹس کوحتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف ٹا ئونز اور یونین کونسلز میں 13 سے 26 اگست تک 100 سے زائد مقامات سے استقبالِ ربیع الاول کے مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے۔ ان جلوسوں میں مختلف فورمز کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدارار و کارکنان شریک ہونگے۔