ریاض(یواین پی)مسجد نبوی میں دینی امور کے ادارے نے رمضان میں زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق رمضان آپریشنل پلان کے مطابق انتظامیہ نے تحفیظ قرآن کریم کے 220 حلقوں کا انتظام کیا ہے۔جبکہ تلاوت قرآن کی درستگی کے لیے خصوص کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا جو 20 ہزار گھنٹوں پر محیط ہوں گی۔دس سے زائد زبانوں میں دروس کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا۔علاوہ ازیں 30 مفتیان اور علما کرام کو مسجد نبوی کے اندر اور بیرونی صحنوں میں متعین کیا جائے گا جو لوگوں کو مسائل کے شرعی حل سے آگاہ کریں گے۔