موٹر وے پیدل کراس کرنے پر7مقدمات

موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب،وڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں :ترجمان موٹروے پو لیس
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پیدل کر اس کرنا قانونا جرم ، مقدمات درج، موٹروے پولیس ایم سائوتھ نے لاہور میں موٹروے پر پیدل کراسنگ کے خلاف ایف آئی آرز درج کر دیں۔ترجمان موٹروے پو لیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ ایم 2 پیدل کراسنگ کے خلاف 7ایف آئی آر ز درج کر وائی ایف آئی آر 290/291 تعزیرات پاکستان کے تحت کروائی جارہی ہیں۔محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔موٹروے پر پیدل کر اسنگ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کر کیاپنی جان کی حفاظت کریں، ایک لمحے کی لاپرواہی زندگی بھر کا المیہ بنا سکتی ہے۔