مانانوالہ، شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر سڑک پر پیدل چلتا نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ مین جی ٹی روڈ پر لاری اڈا سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر واقع مقامی ریسٹورنٹ کے سامنے سڑک پر پیدل جاتے نوجوان کو ٹرک نے ٹکر مار ی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ فیصل ساکن مانانوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔