پاکپتن (خصوصی رپورٹ) کارخانہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان زیر تعمیر سیوریج لائن کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صنعت زار دفتر کے قریب پیش آیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ زیر تعمیر گڑھے کے گرد حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث نوجوان حادثے کا شکار ہوا۔امدادی ٹیموں نے نوجوان کو زخمی حالت میں گڑھے سے باہر نکالا تاہم وہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔