ایئر کوالٹی انڈیکس 232 ریکارڈ، شہر آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرآگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 232 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ ٹو میں آلودگی 298، برکی روڈ 287، چمن پارک 264، بیدیاں روڈ 237، ڈی ایچ اے فیز فائیو 212، عسکری ٹین 193، اقبال ٹائون 184 اور ماڈل ٹائون میں 165 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے