لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا ، کراچی ساتویں نمبر ، نئی دہلی دوسرے نمبر پر رہا
لاہور(کرائم رپورٹر )دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔رپورٹ میں اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرینمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز رہا۔آلودگی میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔