نو سرباز بیوپاریوں اور زمیندار سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)نو سرباز بیوپاریوں اور زمیندار سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز وغیرہ لے اْڑے، ذرائع کے مطابق اقبال نگر میں محمد طارق بیوپاری سے غلام شبیر، نواز اور تین نا معلوم ملزم ایک بچھڑا مالیت ایک لاکھ روپے لے کر ہڑپ کر گئے۔ اڈہ اقبال نگر میں ساجد حسین زمیندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور مو بائل تین نو سر باز سستا جانور خرید کر د لوانے کے بہانے لیکر فرارہو گئے۔ اڈا کسووال میں محمد جمیل بیوپاری سے محمد آصف کی سوزوکی کار 8لاکھ روپے میں خرید کر کار کا غذات سمیت لے کر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس نے محمد طارق، ساجد حسین اور محمد جمیل کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔