ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور بچوں کی لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز اور اے ایس پی ڈیفنس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے بعد مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔