حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا

حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا

کابینہ ڈویژن پاکستان نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری، شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت متعدد اہم شخصیات تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔اسی طرح چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب اور دیگر وفاقی وزرا بھی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں، تاہم ریکارڈ میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔فہرست کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور عہد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔یہ ریکارڈ ہر سہ ماہی کی طرح حکومتی شفافیت کے تحت جاری کیا گیا ہے۔