صدر آصف زرداری 12 ستمبر سے 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

صدر آصف زرداری 12 ستمبر سے 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران صدر زرداری چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک-چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی روابط اور ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا عکاس ہے۔ اس موقع پر باہمی مفادات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امن و ترقی کے لیے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔