واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطی بھیجنے کیلئے دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ اور اس کے معاون جہاز کیریبین سے مشرق وسطی کے لیے روانہ کیے جائیں گے، جبکہ یہ معلومات امریکی حکام نے فراہم کی ہیں۔وائٹ ہائوس اور پینٹاگون نے اس خبر پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر مشرق وسطی بھیج سکتا ہے