جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا، عمان حکومت کا اعلان

مسقط (آئی این پی ) عمان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یکم رمضان 1447 ہجری جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا جبکہ بدھ 18 فروری شعبان کا آخری روز ہو گا۔عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سلطنت نے چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر کے یہ قدم اٹھایا ہے جوعرب دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ طے ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند نظرآنا ممکن نہیں ہوگا اوراگرسائنسی حقائق کسی دن چاند نظرآنے کو ناممکن قراردیں تواس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں، اس لیے کمیٹی نے رمضان کے آغازکی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا ہے