اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیش گوئی کردی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے،محکمہ موسمیات نے مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔