کان کنوں کے ورثاء کو معاوضہ نہ ملنے پر عدالت برہم

لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائی کورٹ میں کان کنوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے اقدامات نہ کرنے اور دوران ڈیوٹی ہلاک مزدوروں کے ورثاء کو 12 سال بعد بھی معاوضہ نہ ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ورثاء کو معاوضہ نہ ملنے کی تفصیلات طلب کر لیں اور متعلقہ محکموں کو جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے اور ہر محکمے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا