شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے امدادی ٹیموں کو مشکلات
کنشاسا(آئی این پی )افریقی ملک کانگو کے صوبے لوالابا میں تانبے کی کان دھنسنے کے المناک حادثے میںکم ازکم 70کان کن ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان میں پل گر گیا اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد دب کر ہلاک ہوگئے، اب تک 70 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تلاش کا عمل جاری ہے،کانگو کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں، امدادی ٹیموں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے