روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 13 ہلاک

 حادثہ   یاکوتیا کے علاقے میں پیش آیا‘بس کھائی میں جا گری‘20افراد زخمی ہو گئے

 ماسکو(آئی  این پی ) روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔روسی حکام کے مطابق حادثہ روس کے  یاکوتیا کے علاقے میں پیش آیا جہاں کان کنوں کو لے جانے والی بس  کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بظاہر حادثہ ڈرائیور کے گاڑی کا کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا