کوئٹہ:کان حادثہ میں ہلاکتیں34ہوگئیں‘جاں بحق افرادکے ورثاء کو5لاکھ دینے کافیصلہ

 زخمیوں کو تین لاکھ روپے امداد دی جائے گی‘کان کنوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیر اعلی بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن)  بلوچستان کے علاقے اسپن کاریز کے قریب سورینج کوئلے کی کان میں ہونے والے ہولناک حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کان کنوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جاں بحق افراد کے ورثاء کو5لاکھ اور زخمیوں کو3لاکھ روپے دیئے جائیں گے