عہدے کی میعاد چار برس ہوگی،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور( کرائم رپورٹر)جامعہ زکریاکے پروفیسر آف اکنامکس ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا،سرچ کمیٹی کی سفارش اورگورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گزشتہ روز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نیپروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ان کے عہدے کی میعاد چار برس ہوگی