وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا‘ ہے ‘رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے:اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کردیا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا ہے ،اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کے کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے،خط موصول ہوا ہے رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔ خط میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہائوس آنے کی دعوت دی ہے۔