ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشین صدر سے ملاقات‘ دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا

جکارتہ‘راولپنڈی (آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشین صدر سے ملاقات ہوئی، دونوں نے دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا، ائیر چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی روابط کو اجاگر کیا، جبکہ انڈونیشین صدر نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور ایرو اسپیس ترقیاتی ڈھانچے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر پربوو سوبیانتو سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ اقدار اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔