راولپنڈی( آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپونگ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔