اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔آئی ایم ایف کی سربراہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر بحالی کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کی بھی تعریف کی۔