ملازمین کی تنخواہوں میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے یو ای ٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈینز اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے یو ای ٹی کیلئے ایک ارب روپے کی فنڈنگ کا اعلان کیا جسکی منظوری پنجاب کابینہ نے دے دی ۔ اس اقدام پر وائس چانسلر نے حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور سیکرٹری ایچ ای ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی نے یہ بھی اعلان کیا کہ 2024 سیشن کے طلبا کے علاوہ دیگر سیشنز کے طلبا کو بھی سکالرشپ سکیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے یو ای ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں مختلف کیٹیگریز میں زیر التوا 20 فیصد اور 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔ انکا کہنا تھا جیسے ہی ایک ارب روپے کی گرانٹ یو ای ٹی کو موصول ہوگی فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے ریگولر سلیکشن بورڈ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔