اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے چودہویں ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سائو تھ ایشین گیمز کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔سائو تھ ایشین گیمز آندہ سال مارچ میں منعقد ہونے ہیں۔ پاکستان 22 سال بعد ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔