لاہور( کرائم رپورٹر)پاکستان میں موجود صومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیااور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے یو ای ٹی میں زیر تعلیم صومالیہ کے طلبا سے ملاقات کی اور انکو درپیش چیلنجزکو سنا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک میں تدریسی روابط کو ترویج دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔