لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور میں پرچون سطح پر درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت میں 9روپے کلو اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون سطح پر درجہ اول آئل کی قیمت 9روپے اضافے سے 584 روپے لٹر ہو گئی جبکہ گھی کی قیمت بھی اسی تناسب سے اضافے پر 584 روپے کلو ہو گئی۔ پانچ پیکٹ کے کاٹن کی قیمت میں45 روپے اضافہ ہوا ہے۔