لاہور (کرائم رپورٹر)ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے گئے۔ملک بھر کی مساجد میں ہونے والی روح پرور روحانی محافل میں علماء کرام اور مقررین نے شب برآت کی فضلیت بیان کی۔خصوصی عبادات کا سلسلہ پوری رات جاری رہا، مسلمانوں نے اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔