مساجد اور گھروں میں بابرکت محافل ،نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتما م کیا گیا
اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ،، ایمان، رزق کی کشادگی اور پاکستان کے لئے دعائیں کی گئیں
اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ شب برات کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں بابرکت محافل ،نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔مسلمانوں نے اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ ملک بھر کی مساجد میں علما کرام اور مقررین نے شب برات کی فضلیت بیان کی ۔ لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔