ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

   مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام،  سیکیورٹی کے سخت انتظامات
،مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت کرتے رہے
 اسلام آباد (آئی این پی)ملک بھرمیں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی  گئی ۔  شب  بھر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا  گیا  ، نوافل کی ادائیگی کی گئی اور قرآن خوانی  و  عائو ں کا اہتمام کیا گیا ۔لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ علمائے کرام  نے  رحمتوں اور برکتوں والی  رات کی اہمیت پر روشنی ڈالی  انکا کہناتھا کہ ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، انہی میں سیایک ہیشب برات،اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کیلیے توبہ کے دروازے کھول دیئیجاتے ہیں۔علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمارفضائل بتاتے ہیں، کہتے ہیں کہ بندوں کا سال بھرکا رزق،زندگی اورموت سیمتعلق فیصلیبھی اللہ تعالی کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اس کو لیل المبارکہ کہا جاتا ہے، حدیث مبارکہ میں آتا ہیکہ اس رات میں قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15 ویں شب قیام کیا جائے، عبادت کی جائے، نماز پڑھی جائے، یہ انتہائی اہم رات ہے اوراس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔ دریں اثنا  شب برات کے موقع پر  سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے  ۔آتش بازی اور پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور درگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی   انتظامات کئے گئے ۔مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت میںاضافہ کیا گیا تھا۔