کرکٹر صائم ایوب دوبارہ ایکشن میں، بولنگ ویڈیو وائرل

کرکٹر صائم ایوب دوبارہ ایکشن میں، بولنگ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان بیٹسمین صائم ایوب، جو ٹخنے کی انجری کے باعث میدان سے باہر ہیں، ایک نئی وجہ سے خبروں میں آگئے۔

 ان کے بولنگ ایکشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صائم ایوب کے بولنگ ایکشن کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں صائم ایوب کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر کرکٹ شائقین نے حیرت کا اظہار کیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ صائم نہ صرف ایک اچھے بیٹسمین ہیں بلکہ ان کی بولنگ میں بھی مہارت دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں وہ کچھ دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِ عمل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔کچھ صارفین نے صائم کی بولنگ مہارت کی تعریف کی اور ان کے آل راؤنڈر بننے کے امکانات پر بات کی۔کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ میڈیا کی توجہ سے دور رہیں اور اپنی چوٹ سے صحتیابی پر دھیان دیں۔
صائم ایوب کی لندن میں موجودگی اور فنڈ ریزنگ ایونٹس
یاد رہے کہ صائم ایوب اس وقت اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ کچھ فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ ان ایونٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

خاتون مداح کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مداح صائم ایوب کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش ظاہر کرتی ہیں، تاہم صائم ان کے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔ اس پر خاتون نے طنزیہ انداز میں ان پر تبصرہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ واقعہ بھی کرکٹ شائقین کے درمیان موضوع بحث بن گیا ہے، اور لوگ اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔