پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
صائم ایوب نے اپنے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں جارحانہ بیٹنگ سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے صرف 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے۔ایوارڈ کیلئے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف شامل ہیں۔ گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کیں، کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے تحت مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ ان ایوارڈز کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا اور نامزدگیوں کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔