بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 10 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق، جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعظم اور صدر مملکت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔