یوکرین: روسی ڈرون حملے میں کان کنوں کی بس نشانہ، 15 ہلاک

یوکرین: روسی ڈرون حملے میں کان کنوں کی بس نشانہ، 15 ہلاک

یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیٹرووسک میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں کان کنوں کی بس نشانہ بنی۔
حملے میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔بس میں سوار تمام افراد کان سے ڈیوٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے اور ہلاک و زخمی تمام ڈی ٹی ای کمپنی کے ملازمین تھے۔ڈی ٹی ای کے نے حملے کو کان پر کیا جانے والا ’’بڑا دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا۔یوکرین کے وزیر توانائی ڈینس شمیہال نے کہا کہ روسی افواج نے توانائی کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تیرینیوکا شہر میں پیش آیا۔یوکرینی ایمرجنسی سروس نے حملے کی تباہ شدہ بس کی فوٹیج جاری کی، جس میں بس کے ٹوٹے شیشے اور سڑک پر پڑی ہوئی حالت دکھائی گئی۔
اس سے قبل زاپوریزیا شہر میں روسی حملوں میں زچہ و بچہ اسپتال اور رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے۔حملے ایسے وقت میں ہوئے جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے روکنے کا کہا تھا۔