لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ منشیات فروشوں کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر شام نگر روڈ سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم احمد بیگ کے قبضے سے 1280 گرام چرس اور ایک غیر قانونی پستول برآمد ہوا، جبکہ اسد ولد شاہد چوہدری پر منشیات کی خرید و فروخت میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ایس پی سول لائنز کے مطابق تیسرا ملزم عامر علی دورانِ اسنیپ چیکنگ سعدی پارک سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔