لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک بھارتی ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرون ایک خالی پلاٹ میں گرا، جس کے باعث اس کے ارد گرد کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے فوراً بعد حساس اداروں نے متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈرون کی نوعیت اور اس کے مقصد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا یہ کسی خاص نوعیت کی جاسوسی یا تخریب کاری کے مقصد سے استعمال ہو رہا تھا یا یہ محض ایک حادثہ تھا۔اس واقعہ کی حساس نوعیت کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس واقعے کے حوالے سے تمام حقائق سامنے آئیں۔یہ واقعہ پاک بھارت تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومتی اور عسکری ذرائع اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ کسی وسیع تر سازش کا حصہ تو نہیں تھا۔