پشاور ہائیکورٹ نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا

 پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، درخواست گزار کے وکیل عظیم داد ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔وکیل کے مطابق ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، حکومت نے 2024 میں دو بار ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا